5 مُحَرَّم / June 30

منڈی بہاء الدین میں مبینہ طور پر مضر شربت پینے سے تین بچے جاں بحق

پنجاب کے ضلع منڈی بہاء الدین میں مبینہ طور پر خراب مشروب پینے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک بچہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

پولیس کے مطابق بچوں نے ایک دکان سے مشروب کا پاؤڈر خریدا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ واقعے کے بعد دکاندار سمیت دو افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 11 سے 13 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ مضر مشروب کی نوعیت اور اسباب کا تعین کیا جا سکے۔