98
ایران اور اسرائیل نے ہتھیار ڈال دیے، جنگ بندی پر عمل شروع
ٹرمپ کا اعلان: ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی پر عملدرآمد شروع سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔ واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ دونوں ممالک جنگ بندی کے…
ٹرمپ کا اعلان: ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی پر عملدرآمد شروع
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔
واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ دونوں ممالک جنگ بندی کے ابتدائی نکات پر متفق ہو چکے ہیں، اور اس عمل کے تحت اسرائیل نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جنگ کئی سالوں تک جاری رہ سکتی تھی، لیکن سفارتی کوششوں کے باعث ایک بڑا انسانی المیہ ٹل گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ صرف ایک جنگ بندی نہیں بلکہ امن کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔”