98
بی بی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم، شاہین، حارث، رضوان، حسن اور شاداب شامل
بگ بیش لیگ 2025: پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شامل، بابر اعظم سمیت کئی اسٹارز منتخب آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے آئندہ سیزن کے لیے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں نے منتخب کر لیا ہے۔ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی اور شاداب…
بگ بیش لیگ 2025: پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شامل، بابر اعظم سمیت کئی اسٹارز منتخب
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے آئندہ سیزن کے لیے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں نے منتخب کر لیا ہے۔
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی اور شاداب خان بھی اس بار لیگ کا حصہ ہوں گے۔
شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان کو بی بی ایل ڈرافٹ میں پلاٹینم کیٹیگری کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ، حارث رؤف کو میلبرن اسٹارز، محمد رضوان کو میلبرن رینیگیڈز جبکہ شاداب خان کو سڈنی تھنڈر نے اپنی ٹیموں میں شامل کر لیا ہے۔
اس کے علاوہ فاسٹ بولر حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ نوجوان کھلاڑی حسان خان بھی میلبرن رینیگیڈز کا حصہ بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا بھی بگ بیش لیگ میں معاہدہ ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو بیس پرائز سے زائد رقم کی پیشکش کر کے پری سائن کیا۔ اطلاعات کے مطابق بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کے ساتھ تقریباً 10 کروڑ روپے مالیت کا معاہدہ کیا ہے۔
بابر اعظم کو بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جس کی بیس پرائز تقریباً ساڑھے سات کروڑ روپے مقرر ہے۔