24 ذوالحجة / June 20

کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا خدشہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم مرطوب اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمے کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں شمال مغرب کی سمت سے گرم ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔