98
شاہین آفریدی، میسی اور نیمار کے ساتھ فیفا کی خاص پوسٹ میں شامل
فیفا کی پوسٹ میں شاہین آفریدی لیونل میسی، نیمار اور موڈرچ کے ساتھ: ’نمبر 10‘ کا عالمی کارڈ اسلام آباد — فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کو دنیا کے عظیم فٹبالرز کی صف میں لا کھڑا کیا ہے — کم از کم سوشل میڈیا پر۔ فیفا ورلڈ…
فیفا کی پوسٹ میں شاہین آفریدی لیونل میسی، نیمار اور موڈرچ کے ساتھ: ’نمبر 10‘ کا عالمی کارڈ
اسلام آباد — فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کو دنیا کے عظیم فٹبالرز کی صف میں لا کھڑا کیا ہے — کم از کم سوشل میڈیا پر۔
فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ایک تخلیقی پوسٹ میں ’نمبر 10‘ جرسی کا حوالہ دیتے ہوئے شاہین آفریدی کو لیونل میسی، نیمار جونیئر اور لوکا موڈرچ جیسے معروف کھلاڑیوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
’نمبر 10‘ جرسی کی اہمیت
پوسٹ میں چاروں کھلاڑیوں کی جرسیز نمائش کی گئی ہیں جن پر نمبر 10 درج ہے۔ یہ جرسی نمبر عموماً کسی ٹیم کے سب سے تخلیقی اور مرکزی کھلاڑی کو دیا جاتا ہے، اور تاریخ میں پیلے، میراڈونا، میسی اور زین الدین زیدان جیسے سپر اسٹارز اس نمبر سے پہچانے جاتے رہے ہیں۔
شاہین آفریدی کا نمبر 10 کیوں؟
شاہین شاہ آفریدی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ہیں اور حالیہ برسوں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے نہ صرف پاکستانی بلکہ بین الاقوامی کرکٹ شائقین کو بھی متاثر کر چکے ہیں۔ شاہین کی شرٹ پر بھی اکثر نمبر 10 دکھائی دیتا ہے، جسے فیفا نے علامتی طور پر پوسٹ میں شامل کیا۔
پاکستانی شائقین کو متحرک کرنے کی کوشش
ذرائع کے مطابق، فیفا کی اس پوسٹ کا مقصد آنے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی شائقین کو متحرک کرنا ہے، تاکہ سوشل میڈیا پر فین انگیجمنٹ بڑھائی جا سکے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیفا کے لیے مختلف ممالک میں مقامی ڈیجیٹل ٹیمیں سوشل میڈیا پر ایسے مواد کی تیاری میں مصروف ہیں، جو کہ شائقین کو مقامی ہیروز سے جوڑتے ہوئے عالمی کھیل سے ہم آہنگ کرے۔
سوشل میڈیا پر ردِ عمل
پوسٹ وائرل ہوتے ہی پاکستانی صارفین نے اسے شاہین آفریدی کے لیے اعزاز قرار دیا اور سوشل میڈیا پر فخر کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے اس تخلیقی ملاپ کو خوب سراہا اور کہا کہ "شاہین کی رفتار اور جذبہ واقعی عالمی معیار کا ہے۔”