10 ذوالحجة / June 06

راولپنڈی پریس کلب میں ملی و مذہبی جوش و جذبے کا مظاہرہ

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)

سردار میڈیا کے دو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے دوسری سالانہ "یومِ یکجہتی پاکستان و سیرت النبی ﷺ کانفرنس” کا انعقاد راولپنڈی پریس کلب میں کیا گیا۔ اس پُر وقار تقریب میں ملک بھر سے نامور مذہبی اسکالرز، مقررین، صحافی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی طارق علی ورک (صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس) تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانان میں شہیر حیدر سیالوی، مفتی اسماعیل طورو، سردار یاسر کرلال، عبداللہ گل، پیر حافظ اقبال قریشی، بلال ربانی، سردار مصری خان کرلال، قاضی ارباب احمد، ننھی مقررہ نور و سحر، اور مولانا عبدالرؤف شامل تھے۔
تقریب میں سردار میڈیا کی ٹیم کی بھرپور نمائندگی ہوئی جن میں مفتی عبدالمقسط ترک، سردار مصطفی، سردار احسان رمضان، سردار زاہد فرید، عمر پرویز کرلال، اسد اعوان، سردار وقاص ہزاروی، سردار ضیاء کرلال، سردار آفتاب اقبال شامل تھے۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض خرم ابن شبیر نے نہایت خوبصورت انداز میں انجام دیے، جسے حاضرین کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔
مقررین نے سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں قومی یکجہتی، اخوت، رواداری اور معاشرتی اصلاح پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستانی فوج کی حالیہ بھارتی جارحیت پر دندان شکن جواب دینے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کو مؤثر جواب دے کر افواجِ پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
شرکاء نے پاک فوج کی عظیم قربانیوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ہمارے محافظوں کو سلامت رکھے اور وطن عزیز کو ترقی و استحکام سے ہمکنار کرے۔ اس موقع پر "پاک فوج پائندہ باد، پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے ہال گونج اٹھا۔
مہمانِ خصوصی راو محمد عاطف (ضلعی صدر پاکستان نظریاتی) نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر مشکل وقت میں اپنی افواج پر فخر کرتی ہے۔
یہ تقریب مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات سے بھرپور رہی شرکاء نے اس بے مثال تقریب کے انعقاد پر سردار نیوز کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔