98
پاکستان نے ملائیشیا کو بھارتی پروپیگنڈے کی حقیقت سے آگاہ کر دیا
پاکستان نے بھارتی اقدامات پر ملائیشیا کو اعتماد میں لے لیا پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ محمد بن حسن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں خطے کی حالیہ صورتِ حال اور بھارت کے مبینہ اشتعال انگیز اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان…
پاکستان نے بھارتی اقدامات پر ملائیشیا کو اعتماد میں لے لیا
پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ محمد بن حسن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں خطے کی حالیہ صورتِ حال اور بھارت کے مبینہ اشتعال انگیز اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے حالیہ پروپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق وزیرِ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان ان اقدامات کو بین الاقوامی معاہدوں اور عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی تصور کرتا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے پرعزم ہے، تاہم وہ اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
دورانِ گفتگو ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ محمد بن حسن نے پاکستان کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور دونوں فریقین سے تحمل، بردباری اور ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے یکطرفہ اقدامات کی اطلاعات پر پاکستان نے شدید ردِ عمل دیا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں اور اس کے منفی اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔