1 ذوالقعدة / April 29

زیارت کے علاقے چوتیر سے 7 لاشیں برآمد، عوامی احتجاج پر شاہراہ بند

بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے چوتیر میں خوفناک واقعے کے دوران 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاشوں کی برآمدگی کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جس پر مقامی افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے زیارت-چوتیر شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

ٹریفک کی بندش کے باعث علاقہ مکینوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ انتظامیہ مظاہرین سے بات چیت کر کے سڑک کی بندش ختم کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

تاحال لاشوں کی شناخت اور ہلاکتوں کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔