98
کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کی فتح کا اعلان
کینیڈا الیکشن: لبرل پارٹی کی برتری، وزیراعظم مارک کارنی نے فتح کا اعلان کر دیا کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی نے کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے حکومت سازی کی امید ظاہر کی ہے۔ وزیراعظم مارک کارنی نے اوٹاوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے انتخابات میں فیصلہ کن برتری…
کینیڈا الیکشن: لبرل پارٹی کی برتری، وزیراعظم مارک کارنی نے فتح کا اعلان کر دیا
کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی نے کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے حکومت سازی کی امید ظاہر کی ہے۔ وزیراعظم مارک کارنی نے اوٹاوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے انتخابات میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے اور وہ پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے ساتھ تعمیری مکالمے کے خواہاں ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک لبرل پارٹی کے 97 امیدوار کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ 59 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ کنزرویٹو پارٹی کے 90 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں بھی 59 حلقوں میں سبقت حاصل ہے۔ بلاک کیوبک کے 15، اور این ڈی پی کے ایک امیدوار کو فتح حاصل ہوئی ہے۔
پارلیمنٹ کی 343 نشستوں میں سے اکثریت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی پارٹی کو کم از کم 172 نشستوں کی ضرورت ہے۔ انتخابی نتائج کا سلسلہ جاری ہے اور کئی حلقوں میں سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔
الیکشن مہم کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈین سیاست میں مداخلت پر بھی بحث ہوئی۔ وزیراعظم کارنی نے کہا کہ وہ ٹرمپ کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ اقتصادی بحران کے دوران کامیاب بینکاری کا تجربہ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب کنزرویٹو لیڈر پئیغ پولی ایوغ نے ٹرمپ سے اپیل کی کہ وہ کینیڈا کے انتخابات سے دور رہیں، کیونکہ فیصلہ صرف عوام نے کرنا ہے۔
دوسری جانب کینیڈا میں 2 کروڑ سے زائد ووٹرز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا، جب کہ 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدوار بھی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی میدان میں اترے۔