98
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: اداکارہ عفت عمر کو اہم سرکاری عہدہ سونپ دیا گیا
اداکارہ عفت عمر کو پنجاب کی کلچرل ایڈوائزر مقرر، ثقافتی احیاء کی اہم ذمے داری سونپ دی گئی لاہور – پنجاب حکومت نے شوبز انڈسٹری کی معروف سابقہ اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر کو صوبے کی ثقافتی ترقی کے لیے اہم عہدہ دے دیا ہے۔ انہیں باضابطہ طور پر پنجاب کا کلچرل ایڈوائزر مقرر…
اداکارہ عفت عمر کو پنجاب کی کلچرل ایڈوائزر مقرر، ثقافتی احیاء کی اہم ذمے داری سونپ دی گئی
لاہور – پنجاب حکومت نے شوبز انڈسٹری کی معروف سابقہ اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر کو صوبے کی ثقافتی ترقی کے لیے اہم عہدہ دے دیا ہے۔ انہیں باضابطہ طور پر پنجاب کا کلچرل ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔
عفت عمر کو یہ ذمے داری سونپی گئی ہے کہ وہ صوبہ بھر میں ثقافت کے فروغ اور احیاء کے لیے اقدامات کریں۔ ذرائع کے مطابق، انہیں لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں دفتر بھی فراہم کیا گیا ہے، جہاں سے وہ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔
نجی نیوز چینلز کی رپورٹس کے مطابق، عفت عمر حالیہ دنوں میں سیاست سے دلبرداشتہ نظر آئیں اور انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ بھی کیا تھا۔ تاہم اب انہیں حکومت کی جانب سے اہم سرکاری منصب ملنا ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔
اداکارہ کی تقرری پر سوشل میڈیا پر بھی ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں کچھ حلقے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر تنقید بھی کر رہے ہیں۔