98
بنوں: پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوانوں کی بروقت کارروائی
بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، اہلکاروں کی بروقت کارروائی بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس چوکی "دھڑئے پل" پر ہونے والا حملہ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث ناکام بنا دیا گیا۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ واقعہ رات گئے پیش آیا جب…
بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، اہلکاروں کی بروقت کارروائی
بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس چوکی "دھڑئے پل” پر ہونے والا حملہ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث ناکام بنا دیا گیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ واقعہ رات گئے پیش آیا جب 8 موٹر سائیکلوں پر سوار 19 دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ شروع کی۔ حملے کے دوران تین دہشتگردوں کو چوکی کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا، جن کا مقصد سیکیورٹی کیمروں کو نشانہ بنا کر چوکی کو غیر فعال کرنا تھا۔
پولیس اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف حملے کو پسپا کیا بلکہ دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب، لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔