1 ذوالقعدة / April 29

اسلام آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا شخص گرفتار

 

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کی تشہیر میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کے ذریعے کالعدم تنظیم کے نظریات کو فروغ دے رہا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے حساس نوعیت کا مواد بھی برآمد ہوا ہے، جسے ضبط کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم کا مقصد نوجوانوں کو تنظیم کی جانب راغب کرنا اور شدت پسندی کو ہوا دینا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے کئی انکشافات کیے ہیں، جن کی روشنی میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ملزم کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔