2 ذوالقعدة / April 30

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ 600 روپے مہنگا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گزشتہ روز نمایاں کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 980 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3224 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں خاصی کمی دیکھنے کو ملی تھی، تاہم آج کے اضافے سے سرمایہ کاروں اور صارفین کے لیے سونے کی خریداری ایک بار پھر مہنگی ہو گئی ہے۔