98
مستونگ میں دھماکہ: دہشت گردی کی کارروائی میں 3 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے، 16 افراد زخمی
مستونگ میں دھماکہ: دہشت گردی کی کارروائی میں 3 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے، 16 افراد زخمی مستونگ میں دہشت گردی کا واقعہ، پولیس ٹرک پر بم حملہ، 3 اہلکار شہید، 16 زخمی مستونگ ایک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں شمس آباد کے قریب پولیس اہلکاروں کو…
مستونگ میں دھماکہ: دہشت گردی کی کارروائی میں 3 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے، 16 افراد زخمی
مستونگ میں دہشت گردی کا واقعہ، پولیس ٹرک پر بم حملہ، 3 اہلکار شہید، 16 زخمی
مستونگ ایک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں شمس آباد کے قریب پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس افسوسناک واقعے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔
ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق دھماکا کنڈ مسوری کے علاقے میں ہوا، جہاں آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والا ٹرک آئی ای ڈی حملے کی زد میں آ گیا۔ واقعے کے بعد فوری طور پر تمام زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
بولان میڈیکل کمپلیکس اور سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔