98
راولپنڈی: غیر ملکی فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی، مقدمہ درج
راولپنڈی: غیر ملکی فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی، مقدمہ درج راولپنڈی: غیر ملکی فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج، ملزمان کی شناخت مکمل راولپنڈی: صدر کے علاقے میں واقع ایک غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔…
راولپنڈی: غیر ملکی فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی، مقدمہ درج
راولپنڈی: غیر ملکی فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج، ملزمان کی شناخت مکمل
راولپنڈی: صدر کے علاقے میں واقع ایک غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ریسٹورنٹ میں موجود شہریوں کے ساتھ بدتمیزی اور گالی گلوچ بھی کی۔
مقدمے کے متن کے مطابق، ملوث افراد نے نہ صرف ریسٹورنٹ کے عملے بلکہ وہاں بیٹھے مہمانوں سے بھی بدتمیزی کی، جس سے موقع پر موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور عوامی مقامات پر بدامنی پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔