98
سابق نیول چیف ایڈمرل افتخار سروہی وفات پا گئے
سابق نیول چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی افتخار سروہی انتقال کر گئے پاکستانی بحریہ کے سابق سربراہ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سابق چیئرمین ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ان کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔ ایڈمرل افتخار سروہی 1986 سے…
سابق نیول چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی افتخار سروہی انتقال کر گئے
پاکستانی بحریہ کے سابق سربراہ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سابق چیئرمین ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ان کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔
ایڈمرل افتخار سروہی 1986 سے 1988 تک پاک بحریہ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے، جبکہ 1988 سے 1991 تک وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر فائز رہے۔
انہوں نے 1955 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا۔ ان کی عسکری خدمات کو ملکی دفاع کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل افتخار سروہی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پیشہ ور اور بہادر افسر تھے جنہوں نے پاک بحریہ اور پاکستان کے دفاع میں نمایاں کردار ادا کیا۔
افتخار سروہی کے انتقال پر عسکری و سیاسی حلقوں کی جانب سے بھی تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور انہیں پاکستان کی دفاعی تاریخ میں ایک نمایاں شخصیت کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔