98
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ میں جسم پر سرخ نشانات کی تصدیق
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ منظرِ عام پر مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ حاصل کر لی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم کی جسمانی حالت عمومی طور پر بہتر تھی، تاہم اس کے جسم پر بعض نشانات موجود تھے۔…
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ منظرِ عام پر
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ حاصل کر لی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم کی جسمانی حالت عمومی طور پر بہتر تھی، تاہم اس کے جسم پر بعض نشانات موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق، ملزم ارمغان کو 3 بج کر 55 منٹ پر میڈیکو لیگل معائنے کے لیے پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر انسپکٹر امیر علی ملزم کو ہتھکڑی لگائے جناح اسپتال لے کر پہنچے۔ معائنے کے وقت ملزم مکمل طور پر ہوش و حواس میں تھا اور اس کا بلڈ پریشر بھی نارمل پایا گیا۔
تاہم، میڈیکل رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ ملزم کی کمر کے نچلے حصے پر سرخ نشانات دیکھے گئے، جبکہ اس کے کانوں کے پیچھے اور کہنیوں پر بھی کسی سخت چیز کی چوٹ کے نشانات پائے گئے۔
یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے ساتھ مبینہ سلوک پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حکام نے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔