8 رَبيع الأوّل / August 31

راولپنڈی میں تھانہ جاتلی کی حدود میں لڑکی کو غیرت کے نام پر مبینہ قتل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے چچا نے زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی منگنی چچا کے بیٹے کے ساتھ طے ہوئی تھی، لڑکی 3 فروری کو گھر سے فرار ہوئی تھی۔

شیخوپورہ: لڑکی کے بھائی کے ہاتھوں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر نوجوان قتل

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکی کو اس کا چچا گھر لایا اور کمرے میں بند کر دیا، ملزم نے قتل کے بعد لڑکی کی تدفین کر دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی قبر کشائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔

پولیس نے مقتولہ کے چچا اور والد کو شامل تفتیش کر لیا۔

Tags