98
پاکستان میں ابتدائی تعلیم کی صورتِ حال تشویشناک ہے، احسن اقبال کا اظہار تشویش
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابتدائی تعلیم کی صورتِ حال انتہائی تشویشناک ہے، اور موجودہ وقت میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں…
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابتدائی تعلیم کی صورتِ حال انتہائی تشویشناک ہے، اور موجودہ وقت میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، اور پاکستان کی شرح خواندگی کو 90 فیصد تک پہنچانا ضروری ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ بچوں کی علمی صلاحیت سب سے اہم ہے، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ تعلیمی نظام میں مناسب طریقے سے شامل نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کی شرح صرف 13 فیصد ہے، جب کہ بھارت 30 فیصد، بنگلا دیش 35 فیصد اور چین 70 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی کے لیے تعلیم ناگزیر ہے، اور اس کے لیے وسائل میں اضافہ اور گورننس کی بہتری ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ 2019ء کے بعد تعلیمی بجٹ کم ہو کر 1.5 فیصد رہ گیا ہے، اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کو تعلیم کے لیے وسائل مختص کرنے کی ضرورت ہے۔