98
ایف بی آر کا بڑا اقدام: خریداری کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ لازمی قرار
کراچی (این این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عملدرآمد کے سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک اہم فیصلہ کرلیا۔ اب ملک بھر میں کاروباری لین دین کو مزید شفاف اور ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے کیش کے بجائے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کو…
کراچی (این این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عملدرآمد کے سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک اہم فیصلہ کرلیا۔ اب ملک بھر میں کاروباری لین دین کو مزید شفاف اور ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے کیش کے بجائے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹم کے تحت ٹیئر ون ریٹیلرز اور بڑی دکانوں پر کارڈ مشینوں کی تنصیب کو لازمی بنایا جائے گا۔ یہ سسٹم ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نیٹ ورک سے منسلک ہوگا، جس سے ٹرانزیکشنز کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھا جا سکے گا۔ مزید براں، سی سی ٹی وی کی مدد سے ان مالیاتی لین دین کی نگرانی بھی کی جائے گی تاکہ ٹیکس چوری اور دیگر بے ضابطگیوں کو روکا جا سکے۔
ماہر اقتصادیات ڈاکٹر خاقان نجیب کے مطابق، اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستان کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف لے جانا ہے، کیونکہ دنیا بھر میں معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے یہی رجحان اپنایا جا رہا ہے۔
ماہر اقتصادیات ڈاکٹر ساجد امین نے کہا کہ اس پالیسی کے موثر نفاذ کے لیے حکومت کو واضح حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسے صرف ٹیکس نیٹ میں اضافے کی مہم کے طور پر پیش کیا گیا تو ممکنہ طور پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ عوام کو اس کے وسیع تر اقتصادی فوائد سے آگاہ کیا جائے۔
یہ نیا اقدام ملکی معیشت کو مزید شفاف بنانے اور کاروباری سرگرمیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی سمت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔