98
پاکستان کرکٹ ٹیم آج کراچی روانہ ہوگی، حارث رؤف کے کھیلنے کا امکان کم
پاکستان کرکٹ ٹیم آج لاہور سے کراچی روانہ ہوگی، جہاں وہ سہ فریقی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 12 فروری کو جنوبی افریقا کا سامنا کرے گی۔ ٹیم کل نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کرے گی تاکہ میچ کے لیے بھرپور تیاری کی جا سکے۔ گزشتہ روز سیریز کے پہلے میچ میں…
پاکستان کرکٹ ٹیم آج لاہور سے کراچی روانہ ہوگی، جہاں وہ سہ فریقی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 12 فروری کو جنوبی افریقا کا سامنا کرے گی۔ ٹیم کل نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کرے گی تاکہ میچ کے لیے بھرپور تیاری کی جا سکے۔
گزشتہ روز سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد قومی ٹیم اگلے مقابلے میں جیت کے لیے پُرعزم ہے۔
ادھر فاسٹ بولر حارث رؤف کی صحت میں بہتری آئی ہے، لیکن ٹیم مینجمنٹ انہیں جنوبی افریقا کے خلاف میدان میں اتارنے کے بجائے مزید آرام دینے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حارث رؤف کے کھیلنے کا حتمی فیصلہ ایم آر آئی رپورٹس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
دوسری جانب ٹرائی سیریز کے دوسرے میچ میں کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدِمقابل آئیں گی، جو سیریز کے پوائنٹس ٹیبل پر اثر انداز ہوگا۔