98
کراچی بار کا بڑا اعلان: وکلاء کا قافلہ 8 فروری کو اسلام آباد روانہ ہوگا
کراچی بار کا بڑا اعلان: وکلاء کا قافلہ 8 فروری کو اسلام آباد روانہ ہوگا کراچی بار ایسوسی ایشن نے 8 فروری کو وکلاء کے ایک بڑے قافلے کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی بار کے مطابق اس جدوجہد میں صحافیوں کو بھی ساتھ دینا چاہیے، کیونکہ پیکا…
کراچی بار کا بڑا اعلان: وکلاء کا قافلہ 8 فروری کو اسلام آباد روانہ ہوگا
کراچی بار ایسوسی ایشن نے 8 فروری کو وکلاء کے ایک بڑے قافلے کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
کراچی بار کے مطابق اس جدوجہد میں صحافیوں کو بھی ساتھ دینا چاہیے، کیونکہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین آزادیٔ اظہار پر قدغن لگانے کے مترادف ہیں۔
سینئر وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ موجودہ حالات 2007 سے بھی زیادہ خراب ہو چکے ہیں، اس وقت ایک چیف جسٹس کی بحالی کا معاملہ تھا، مگر آج پوری عدلیہ متاثر ہے۔
معروف وکیل علی احمد کرد نے اس موقع پر کہا کہ ایک نئی وکلاء تحریک شروع ہونے والی ہے، جو ملک میں آئین کے تحفظ کے لیے ہوگی۔
سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے ذریعے من پسند ججز کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس پر وکلاء برادری کو سخت تحفظات ہیں۔
کراچی بار کے سیکریٹری جنرل نے بھی زور دیا کہ صحافی برادری کو اس قانونی جنگ میں وکلاء کا ساتھ دینا چاہیے، تاکہ آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائی جا سکے۔
واضح رہے کہ کراچی بار کے وکلاء کا قافلہ 8 فروری کو اسلام آباد روانہ ہوگا، جہاں وہ عدلیہ کی آزادی اور آئینی بالادستی کے لیے اپنی آواز بلند کریں گے۔