1 ذوالقعدة / April 29

اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں اسلام آباد کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور آر کے پیزا (بھارہ کہو) کے تعاون سے منعقدہ پہلی قائداعظم انٹر کلبز کک باکسنگ چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔

اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو منشیات، اسکرین ٹائم اور دیگر معاشرتی برائیوں سے دور رکھتے ہوئے کھیلوں کی طرف راغب کرنا تھا، تاکہ وہ ایک صحت مند اور مثبت طرزِ زندگی اپنا سکیں۔

تقریب کے چیف آرگنائزر علی عمران راجپوت، سیکریٹری جنرل اسلام آباد کک باکسنگ ایسوسی ایشن اور سی ای او نشانِ حیدر اکیڈمی آف مارشل آرٹس بھارہ کہو، تھے۔

مہمانانِ خصوصی اور معزز شخصیات

پروگرام کے مہمانِ خصوصی گرینڈ ماسٹر عبدالستار نیازی (صدر پاکستان بانڈو فیڈریشن)، محمد ریاض کھوکھر (ایم ڈی آر کے پیزا)، اور ندیم علی جنجوعہ (سیکریٹری جنرل پاکستان کک باکسنگ ایسوسی ایشن) تھے۔

دیگر معزز مہمانوں میں شیہان سید شمیم نقوی (حیدرآباد)، میڈم انجم شاہین، شیخ محمد زاہد، چوہدری افضل حسین (وائس چیئرمین)، قاری گلزار احمد مدنی (سینئر نائب صدر)، سید بلال حسین شاہ (جنرل سیکریٹری)، سید تقی سانول (فنانس سیکریٹری)، سعید الرحمان طاہر، راجہ محمد نعمان، اور راجہ خالد سعید (ایڈیٹر روزنامہ جیو ایشیا) شامل تھے۔

مزید اہم شخصیات میں انجینئر مبین صدیقی (جنرل سیکریٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ، راولپنڈی)، میڈم صبا گل (صدر پرو جینڈر سپورٹ فاؤنڈیشن)، حسن محمود صدیقی (اینکر پرسن روز نیوز و ایڈیٹر روزنامہ گرفت)، محمد مزمل سردار، محمد مدثر سردار، کاشان علی کاشی اور بصیرت اقبال (اٹک) بھی موجود تھے۔

تقسیمِ انعامات

تقریب کے دوران مہمانانِ گرامی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے، جبکہ چیف آرگنائزر علی عمران راجپوت نے معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔

پیغام برائے صحت مند معاشرہ

تقریب کے دوران مقررین نے نوجوانوں کی تربیت اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ایسے مقابلے نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ ایک محفوظ اور روشن مستقبل کی بنیاد بھی رکھتے ہیں۔

صحت مند نوجوان، صحت مند پاکستان۔