2 ذوالقعدة / April 30

بھارتی اداکار جونی لیور کا عمران اشرف کیلئے محبت بھرا پیغام

معروف بھارتی کامیڈین اور لیجنڈری اداکار جونی لیور نے پاکستانی اداکار عمران اشرف کی اداکاری اور میزبانی کی تعریف کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔

جونی لیور نے عمران اشرف کے مشہور کردار ’بھولا‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کی اداکاری بے مثال ہے اور آپ نے واقعی دل جیت لیا۔”

انہوں نے عمران اشرف کی میزبانی کے حوالے سے بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "آپ کو میزبانی کرتے ہوئے دیکھ کر میں دنگ رہ گیا۔ میزبانی ایک بہت مشکل کام ہے اور آپ نے اسے بھی بخوبی انجام دیا۔”

جونی لیور کے اس پیغام کو شائقین فن کے لیے ایک خوبصورت لمحہ قرار دیا جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان محبت اور احترام کا مظہر ہے۔