98
ہش منی کیس: ٹرمپ کا جرم ثابت، قید کی سزا نہیں ہوگی
ڈونلڈ ٹرمپ ہش منی کیس میں مجرم قرار، سزا سے بچ گئے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہش منی کیس میں جرم ثابت ہوگیا ہے، لیکن انہیں قید یا جرمانے کی سزا نہیں دی گئی۔ نیویارک کی فوجداری عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران جج نے ٹرمپ کو غیر مشروط طور پر…
ڈونلڈ ٹرمپ ہش منی کیس میں مجرم قرار، سزا سے بچ گئے
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہش منی کیس میں جرم ثابت ہوگیا ہے، لیکن انہیں قید یا جرمانے کی سزا نہیں دی گئی۔
نیویارک کی فوجداری عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران جج نے ٹرمپ کو غیر مشروط طور پر کیس سے بری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی مالی جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عدالت نے ہش منی کیس کے تمام ریکارڈز ٹرمپ کے مجرمانہ ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد وہ امریکی تاریخ کے پہلے صدر بن گئے ہیں جن پر صدارت کے دوران مجرمانہ ریکارڈ ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے امریکی سیاست اور عدالتی نظام پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ کے حامیوں نے فیصلے کا خیرمقدم کیا، جبکہ ناقدین نے عدالت کے فیصلے پر سوالات اٹھائے ہیں۔