98
سونے کی قیمت میں 1100 روپے فی تولہ اضافہ
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1100 روپے مہنگا پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 4 دنوں کے دوران فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، تازہ ترین اضافے کے بعد فی تولہ سونے…
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1100 روپے مہنگا
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 4 دنوں کے دوران فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، تازہ ترین اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 39 ہزار 540 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 676 ڈالر ہو گیا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی بڑھتی قیمتوں کی وجوہات میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان شامل ہیں۔