98
طلال چوہدری: سوشل میڈیا ریگولیشن کی ضرورت، اظہارِ رائے کا احترام برقرار رہے گا
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سے متعلق مسائل جلد حل ہو جائیں گے، اور سوشل میڈیا کے استعمال کو بہتر طریقے سے ریگولیٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مخصوص پابندیاں…
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سے متعلق مسائل جلد حل ہو جائیں گے، اور سوشل میڈیا کے استعمال کو بہتر طریقے سے ریگولیٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مخصوص پابندیاں موجود ہیں، اور پاکستان میں بھی سوشل میڈیا کو ذمہ داری سے استعمال کے لیے منظم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام بڑے فیصلے اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کرتی ہے اور سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین کی تشکیل کا مقصد اظہارِ رائے کو دبانا نہیں بلکہ اسے ذمہ دارانہ اور محفوظ بنانا ہے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ن لیگ ہمیشہ آزاد اظہارِ رائے کی حمایت میں کھڑی رہی ہے، لیکن اس آزادی کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کے لیے قواعد و ضوابط کا نفاذ ضروری ہے۔