98
100 سال کا دولہا، 102 برس کی دلہن، عالمی ریکارڈ کا حصہ بن گئے!
100 سالہ دولہا اور 102 سالہ دلہن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا امریکا میں 100 سالہ برنی لٹمین اور 102 سالہ مارجوری فٹمین نے شادی کے بندھن میں بندھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا ہے۔ یہ جوڑا دنیا کے معمر ترین نوبیہاتوں کے طور پر عالمی ریکارڈ کا…
100 سالہ دولہا اور 102 سالہ دلہن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا
امریکا میں 100 سالہ برنی لٹمین اور 102 سالہ مارجوری فٹمین نے شادی کے بندھن میں بندھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا ہے۔ یہ جوڑا دنیا کے معمر ترین نوبیہاتوں کے طور پر عالمی ریکارڈ کا حصہ بن گیا ہے۔
شادی کی کوئی عمر کی قید نہیں ہوتی، اور دنیا بھر میں زیادہ تر شادیاں جوان یا متوسط عمر کے افراد کے درمیان ہوتی ہیں، لیکن اس جوڑے نے اپنی عمر کے اس
حصے میں آ کر بھی زندگی کے باقی حصے کو ایک دوسرے کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔
برنی لٹمین اور مارجوری فٹمین کی ملاقات ایک فیسلیٹی کی پارٹی میں ہوئی، جہاں دونوں نے یہ جانا کہ وہ دونوں یونیورسٹی آف فلاڈیلفیا میں ایک ہی وقت میں پڑھ چکے ہیں، مگر کبھی ایک دوسرے سے نہیں ملے تھے۔ یہ ملاقاتیں آگے بڑھیں اور دوستی سے محبت میں بدل گئیں، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ دونوں کی دوسری شادی تھی۔ اس سے پہلے ان کی پہلی شادیاں 60 سال سے زائد عرصے تک قائم رہیں۔
جوڑے کے ایک رشتہ دار سارہ سیشرمین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں خوش قسمت ہیں کہ 100 سال کی عمر میں انہیں ایک دوسرے کی محبت ملی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی ان کی شادی کے بعد انہیں معمر ترین نوبیہاتا جوڑا ہونے کا اعزاز دیا۔