1 ذوالقعدة / April 29

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت آج ہونے والے انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل کے امتحانات ملتوی ہو گئے۔

کنٹرولر امتحانات تنویراصغر اعوان کا کہنا ہے کہ عام تعطیل کی وجہ سے انٹر میڈیٹ کے پریکٹیکلز کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پریکٹیکل امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ راولپنڈی کے علاوہ تمام اضلاع میں پریکٹیکلز ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔

انٹرمیڈیٹ کے فزکس، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے پریکٹیکل امتحانات آج ہونے تھے۔