2 ذوالقعدة / April 30

فیصل آباد میں عدالت میں پیشی پر آئے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر پولیس نے پیشی پر آئے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کےخلاف پی ٹی آئی وکلاء نے احتجاج کیا اور گرفتار کارکنوں کو لے جانے والی پولیس وین کو روکنے کی کوشش کی۔

پولیس کی نفری نے وکلاء کو ہٹا کر قیدیوں کی وین کو روانہ کردیا۔