11 جُمادى الأولى / November 14

طبی اور سماجی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آبادی کا بم پھٹنے والا ہے، اسے کنٹرول نہ کیا گیا تو بہت بڑی تباہی ہو گی۔ 

لاہور میں میرخلیل الرحمٰن سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتےہوئے ڈی جی محکمہ پاپولیشن ثمن رائے اور پرنسپل سمز ڈاکٹر زہرہ خانم کا کہناتھاکہ آباد ی پر کنٹرول کے ساتھ ساتھ وسائل میں اضافہ بھی بہت ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق نئی نسل میں بیماریوں کی ایک وجہ کزن اور کاسٹ میرج بھی ہے، عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آباد ی پر کنٹرول کی مہم جاری رہنی چاہیے۔

دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی بڑی وجہ شرح خواندگی میں کمی ہے، زیادہ آبادی ہماری معیشت پر بہت بڑا بوجھ ہے، غریب طبقے کو آبادی پر کنٹرول کرنے کی آگاہی دینا وقت کا تقاضا ہے۔

سینئر صحافی واصف ناگی کا کہنا تھا کہ آبادی پر کنٹرول کا مضمون تعلیمی نصاب میں شامل ہونا چاہیے۔