11 جُمادى الأولى / November 14

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا احتجاجی کال کا بیان معافی مانگنے کی طرف پہلا قدم ہے، بانی پی ٹی آئی بڑے شاطر آدمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کےلیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، ابھی منتوں ترلوں کی ابتدا ہوئی ہے، یہ اقتدار میں آنے کےلیے پاؤں بھی پڑجائے گا مگر اب اُس پر اعتبار کرنے والا کوئی نہیں، دنیا جانتی ہے جناح ہاؤس پر لوگ کس کے کہنے پر گئے۔