26 رَمَضان / March 15

سردار شاہ نواز ظفر پہلا پاکستانی ہے جس نے UWM ڈگری میں پاکستان کا نام روشن کیا

ایبٹ آباد (وقارترین) گلیات تاجوال سے تعلق رکھنے والے انجینئر سردار شاہ نواز ظفر کراچی سے پولیمر ٹیکنالوجی میں انجیئرنگ کرنے کے بعد پاکستان اور بیرونِ ملک مختلف کمپنیز میں اعلیٰ عہدوں پر فائض رہے
بعد ازاں ملازمت کو خیر آباد کہہ کر امریکہ منتقل ہوگئے جہاں انھوں نے ایک بڑی اسٹیٹ یونورسٹی میں مزید تعلیم کے لیئے داخلہ لے لیا
گزشتہ روز انجیئر سردار شاہ نواز ظفر نے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ساتھ جدید مارکیٹنگ میں اسپیلائزیشن کی تعلیم مکمل کی اور یونیورسٹی کانووکیشن کی تقریب میں باقاعدہ ڈگری حاصل کرلی انجیئنر سردار شاہ نواز نہ صرف اپنے حاصل کردہ نمبرز 3.9 آؤٹ آف 4GPA کے انتہائی اعلیٰ نمبروں کے ساتھ یہ ڈگری حاصل کر کے پوزیشن ہولڈر بنے بلکہ یونیورسٹی آف ویسکانسن میلواکی UWM کے ماسٹر ڈگری پروگرام میں واحد پاکستانی طالبعلم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنا میرے وطن سے محبت کا ثبوت ہے میری طرح جو طالب علم میں ٹیلنٹ ہو جو آگے بڑھ سکے اس کو حکومت آگے بڑھنے میں وسائل دے

Tags