67
فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ بارانی کی جانب سےوائس چانسلر لان میں غزہ بستی لگائی گئی
(راولپنڈی وقارترین) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ بارانی کی جانب سے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وائس چانسلر لان میں غزہ بستی لگائی گئی جس میں یونیورسٹی طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طلبا و طالبات نے غزہ سگنیچر مہم میں بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا اور غزہ کے مظلوموں کے…
(راولپنڈی وقارترین)
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ بارانی کی جانب سے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وائس چانسلر لان میں غزہ بستی لگائی گئی جس میں یونیورسٹی طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طلبا و طالبات نے غزہ سگنیچر مہم میں بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا اور غزہ کے مظلوموں کے لئے سائن کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ شرکاء غزہ بستی نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی شہداء اور زخمیوں کی تصاویر نقش تھیں۔ طلبا نے فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی اور فلسطین کی جلد آزادی کے لئے دعائیں بھی کیں۔ اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ بارانی برادرم سعد وہاب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرڈ یونیورسٹی سے لیکر یونیورسٹی آف کیلیفورنیا تک طلبا و طالبات بلا تفریق رنگ و نسل و قوم و مذہب آج فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔ اسرائیل اور اسکے اتحادیوں کا مکروہ چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں چاہئیے کہ اپنے مظلوم بہن بھائیوں کی آواز بنیں۔ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ہمیں اپنے ذاتی مفادات اور اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہو گا۔