8 رَبيع الأوّل / August 31

راولپنڈی(نور میڈیا رپورٹ)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں 3 سو کے قریب اساتذہ ترقیوں کیلئے قائم کی گئی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) ممبران کے مابین پالیسی پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث اساتذہ کی پروموشن کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا اساتذہ کے حقوق کیلئے کام کرنے والی پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلع راولپنڈی کے صدر عمران قاضی نے ڈی پی سی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر دیا ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں سکول ایجوکیشن کے سرکاری اساتذہ کے 3 سو کے قریب اساتذہ کی ترقیوں کا معاملہ زیر بحث ہے جس کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) تشکیل دی گئی تھی جس کا اجلاس 26 اپریل کو منعقد ہوا لیکن ممبران کے مابین پالیسی کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور پی ٹی یو کے اعتراضات کی بنا پر دی پی سی اجلاس ناصرف بغیر نتیجہ اختتام پذیر ہوگیا بلکہ لاہور سے اجلاس میں شرکت کیلئے آیا نمائندہ بھی اجلاس کاروائی پر دستخط کیے بغیر واپس روانہ ہوگیا اس حوالے سے صدر یخپی ٹی یو راولپنڈی عمران قاضی نے اوصاف سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ڈی پی سی اجلاس سے قبل سینیارٹی لسٹ آویزاں کی گئی نہ اساتذہ کو فراہم کی گئی، ترقیوں کے حوالے سے دونوں ڈی ای اوز نے پرموشن پالیسی کی من پسند تشریح کر دی، ایک ضلع میں پروموش کیلئے پالیسی کی الگ تشریح نے محکمہ تعلیم کی ساکھ کو نقصان پہنچایا قاضی عمران نے کہا کہ ڈی پی سی کے حوالے اعتراضات جمع کروا چکے، راولپنڈی میں ترقی کیلئے یکساں پالیسی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہر فورم پر جائیں گے دوسری جانب سے سی ای او ایجوکیشن اور ڈی پی سی کے سربراہ یاسین بلوچ نے معاملے کے حوالے سے رابطے کوئی جواب نہ دیا۔

Tags