98
آصف زرداری نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا
Performing Arts پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کے وفد اور جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری کرنے کے باوجود گورنر ہاؤس پشاور میں سیاسی سرگرمیوں کا عمل تیز ہو…
Performing Arts
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کے وفد اور جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری کرنے کے باوجود گورنر ہاؤس پشاور میں سیاسی سرگرمیوں کا عمل تیز ہو گیا ہے اور سابق صدر آصف زرداری سے گورنر ہاوس پشاور میں پیپلز پارٹی کے وفد اور جے یو آئی رہنماوں نے ملاقاتیں کیں۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ اور پارٹی رہنما ضیااللہ آفریدی بھی شریک تھے۔
اس کے علاوہ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کے وفد نے بھی آصف زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر پشاور کے مئیر زبیر علی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما جمال رئیسانی نے بھی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
آصف زرداری سے جمال رئیسانی کی ملاقات کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما رہنما فرید رئیسانی بھی موجود تھے۔
دوران ملاقات صدر آصف علی زرداری، جمال رئیسانی اور فرید رئیسانی کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کی۔
خیبر پختونخوا کے دورے کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کل ایک روزہ دورے پر تربت پہنچیں گے۔
آصف علی زرداری کی تربت آمد کے موقع پر اہم سیاسی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ سابق صدر مملکت تربت میں واقع سرکٹ ہاؤس میں دوپہر دو بجے ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔







