14 رَمَضان / March 03
Img 20240218 Wa0026

راولپنڈی عالمی تنظیم اسلامک جرنلسٹس فورم کی بنیاد رکھ دی گی
جس کے بانی و چیرمین ضیاء الرحمن ضیاء ہیں اور وائس چیرمین سردار آفتاب اقبال جس کی کابینہ باہمی مشاورت کے بعد درج ذیل تشکیل دی گئ جس کی مدت دو سال ہو گی جس کا صدر خرم ابن شبیر جنرل سیکرٹری غلام العارفین راجہ سیکرٹری انفارمیشن مزمل شفیق سیکرٹری فنانس مفتی عبدالمقسط ترک صاحب ہیں ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری عمر حفیظ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محمد فیضان دیگر شعبہ تصنیف کے صدر ملک ریاست اور شعبہ تقریر و خطابت کے صدر مفتی اظہار الحق کوہستانی اور شعبہ شعر وشاعری کے صدر اسماعیل مخفی ہیں جو اجلاس میں شرکت کے لیے لاھور سے تشریف لائے سوشل میڈیا ہیڈ وقار احمد اور سوشل میڈیا ہیڈکو عاصم فاروق کو نامزد کیا گیا جبکہ ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران میں مدثر ظہیر ، احسن ، شاہ زیب ، زاہد فرید، سردار خالد مسکین، شامل ہیں تنظیم کا مقصد فلاحی کام کرنا اور پورے عالم کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بننا ہے جس کے لیے شروع میں ہر شہر کی کابینہ بنائی جائے گی اور بعد میں ملکی و عالمی سطح پر اس تنظیم سے کام لیا جائے گا بانی و چیرمین ضیاء الرحمن ضیاء کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف اللہ کی رضا کے لیے کام کرنا ہے اور اس پلیٹ فارم سے ہر مظلوم مسلمان کی آواز بننا ہے ہمارا پلیٹ فارم ہر مظلوم کے لیے حاضر ہے اس موقع پر صدر خرم ابن شبیر کا کہنا تھا ہمارا کسی تنظیم سے کوئی مقابلہ نہیں ہم نے اخلاص سے مل کر کام کرنا ہے تنظیمیں وہی کامیاب ہوتی ہے جن کے کام کا مقصد فرد واحد نہ ہو بلکہ اللہ کی رضا ہو وہ تنظیمیں کامیاب ہوتی ہیں وائس چیرمین سردار آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے پلیٹ فارم سے سب کو سہولت میسر ہو گی جو شعبہ صحافت سے منسلک ہو گے یا شعبہ ادب ، شعبہ تصنیف ہم ان کے لیے آگے مزید پلیٹ فارم مہیا کریں جن سے ان کی اشاعت میں آسانی ہو گی اور یہ پلیٹ فارم بطور فلاحی ادارہ بھی کام کریں گا جس کا دائرہ کار مخصوص نہیں بلکہ لامحدود رکھا جائے گا اور جلد ہم اس میں مزید شعبے رکھ کر عالمی سطح کا کام کریں گے ہمارا پلیٹ فارم سب کے لیے حاضر ہے جو اگر جذبہ رکھتا ہو کہ وہ عالم اسلام اور مظلوم مسلمانوں کی آواز بنے تو ہمارے ساتھ ضرور شامل ہو

Tags