118
ایران کا امریکا پر سخت ردِعمل، اقتصادی پابندیوں کو ’بے رحم ہتھیار‘ قرار دے دیا
تہران: ایران نے امریکا کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں اور معاشی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اقتصادی دباؤ کو ایرانی عوام کے خلاف بے رحم ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران…
تہران: ایران نے امریکا کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں اور معاشی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اقتصادی دباؤ کو ایرانی عوام کے خلاف بے رحم ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی معاشی اقدامات غیر قانونی، قابلِ مذمت اور ریاستی دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی پابندیوں کے باعث لاکھوں ایرانی شہریوں کی صحت اور روزگار کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے اقتصادی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ امریکی پالیسیوں کے حوالے سے قانون کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ایران نے مختلف ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں پر عمل درآمد سے گریز کریں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی ملک کی جانب سے امریکی پابندیوں میں شمولیت ایک ریاست کی غیر قانونی مرضی کو دوسروں پر مسلط کرنے میں معاونت کے مترادف ہے۔
ایران نے واضح کیا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے فوجی اور اقتصادی دباؤ کے مقابلے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔








