98
آج کا دن Waliullah Maroof کے نام جس نے پاکستان میں سینکڑوں بھٹکے ہووں کو اپنوں سے ملایا آج بڑے میڈیا ہاوس کی زینت بن گئے۔
گمشدہ افراد کے اہلخانہ کو تلاش کرنا اور انہیں کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانا یقینا محنت طلب کام ہے، چند سال کے دوران انہوں نے تین سو کے قریب افراد جن میں بچے ، بوڑھے اور جوان سبھی شامل ہیں ماں باپ، بہن بھائیوں تک پہنچائے۔
بچے یا کسی بھی سگے رشتے کی گمشدگی ایک ایسا درد ہے جو انسان کو زندہ مار دیتا ہے، میری بیٹی کچھ عرصہ قبل خود کو گھر کے ایک گوشے میں چھپا لیا تھا جس کی تلاش پر دو گھنٹے لگ گئے، قریب تھا ہم مساجد کا رخ کرتے لیکن پھر گھر سے برآمد ہوئی،، ہم گھر والوں نے وہ دو گھنٹے کس ذہنی اذیت اور کرب میں گزارے لفظوں سے بیان مشکل ہے لیکن جہاں سالوں بلکہ عشروں کی جدائی ہو وہ کیسے بیان کی جا سکتی ہے۔
ولی اللہ معروف جہاں کارخیر میں مصروف ہے وہیں وہ نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے جو پاکستان سے اس لیے جانا چاہتے ہیں کہ اب یہاں سکوپ نہیں اگر سکوپ نہ ہوتا تو آج ولی اللہ اس بڑے پیمانے پر کام نہ کر رہا ہوتا ، آپ بھی ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ لے کر کوئی بھی کام شروع کریں ، محنت کرنا آپ کے ذمے ہے اس کو کامیاب کرنا خدا کا کام ہے لیکن ہم شارٹ کٹ کے چکر میں محنت کو بوجھ سمجھنے لگتے ہیں۔
یقینا ولی اللہ اس دور میں خدا نے بڑے کام کیلئے منتخب کر لیا ہے اللہ کریم ان کی حفاظت فرمائے ظاہری اور پوشیدہ شریر دشمنوں سے محفوظ رکھے۔ آمین
#چھوٹا_پراٹھا
#ولی_اللہ