100
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے 16 دن بعد مشہد سے کراچی کی پہلی پرواز
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد مشہد سے کراچی کے لیے پہلی پرواز ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی کے 16 دن بعد ایران کی سرکاری ایئر لائن کی پہلی پرواز مشہد سے کراچی پہنچی ہے۔ ایران ایئر کی پرواز آئی آر 816 ایئر بس اے 319…
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد مشہد سے کراچی کے لیے پہلی پرواز
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی کے 16 دن بعد ایران کی سرکاری ایئر لائن کی پہلی پرواز مشہد سے کراچی پہنچی ہے۔
ایران ایئر کی پرواز آئی آر 816 ایئر بس اے 319 طیارے کے ذریعے آپریٹ کی گئی، جو رات 1 بج کر 13 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا، جس کے بعد پروازوں کا معمول متاثر ہوا تھا۔ سیز فائر کے باوجود ایران کا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا۔
مشہد سے کراچی کے لیے یہ پرواز 16 دن کے وقفے کے بعد آپریٹ کی گئی ہے۔
واپسی کی پرواز آئی آر 813 کراچی سے تہران کے لیے رات 1 بج کر 15 منٹ پر شیڈول ہے۔








