6 مُحَرَّم / July 01

غزہ: صلاح الدین اسٹریٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 24 فلسطینی جاں بحق

فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ کی صلاح الدین اسٹریٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 24 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے اس مقام کو نشانہ بنایا جہاں مقامی لوگ امدادی سامان کے انتظار میں جمع تھے۔

اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائیوں کو 20 ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے اور مقامی حکام کے مطابق اب تک ہلاکتوں کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی حکام کی جانب سے کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔