98
ایران نے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کر دیا
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی، ایران نے باضابطہ عمل درآمد شروع کر دیا ایرانی میڈیا کے مطابق تہران نے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم جنگ بندی سے قبل ایرانی افواج کی جانب سے اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقوں پر میزائل حملے…
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی، ایران نے باضابطہ عمل درآمد شروع کر دیا
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران نے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم جنگ بندی سے قبل ایرانی افواج کی جانب سے اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقوں پر میزائل حملے بھی کیے گئے۔
اسرائیلی اخبارات کے مطابق ایران نے محض دو گھنٹوں میں اسرائیل پر چھٹا میزائل داغا۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے فتح پر ایرانی قوم اور شہداء کے خاندانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف دوبارہ کوئی جارحانہ اقدام کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہو چکا ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران جنگ بندی کا اعلان کر چکا ہے جبکہ اسرائیل اس پر 12 گھنٹے بعد عمل درآمد کرے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ جنگ برسوں جاری رہ سکتی تھی اور اس سے پورا مشرق وسطیٰ متاثر ہو سکتا تھا، لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ "خدا اسرائیل، ایران، مشرق وسطیٰ، امریکا اور پوری دنیا پر رحم کرے۔”
ادھر ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی پیشکش قبول کر لی ہے۔