98
ٹرمپ کی ملک بدری پالیسی کو امریکی عدالت کی توثیق
سپریم کورٹ کا فیصلہ: ٹرمپ کی ملک بدری پالیسی کو قانونی جواز مل گیا امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک بدری سے متعلق پالیسی کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کو غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کی اجازت حاصل ہو گئی ہے۔ امریکی…
سپریم کورٹ کا فیصلہ: ٹرمپ کی ملک بدری پالیسی کو قانونی جواز مل گیا
امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک بدری سے متعلق پالیسی کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کو غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کی اجازت حاصل ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کا یہ فیصلہ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسی کے لیے ایک بڑی قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو طویل عرصے سے سیاسی اور قانونی بحث کا مرکز بنی ہوئی تھی۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات آئینی حدود کے اندر ہیں، جس کے بعد حکام کو ملک میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کا اختیار مل گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے سے امیگریشن پالیسی پر جاری سیاسی کشمکش مزید شدت اختیار کر سکتی ہے، خاص طور پر آئندہ انتخابات کے تناظر میں۔