98
ایرانی میزائلوں کو روکنے میں دفاعی نظام کی ناکامی بڑھ رہی ہے، اسرائیلی حکام
ایرانی میزائلوں کے خلاف اسرائیلی دفاعی نظام کی مؤثریت میں کمی، حکام کا اعتراف اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ملک کا میزائل دفاعی نظام غیر مؤثر ہوتا جا رہا ہے اور ایرانی میزائل حملے اس نظام کے لیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی…
ایرانی میزائلوں کے خلاف اسرائیلی دفاعی نظام کی مؤثریت میں کمی، حکام کا اعتراف
اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ملک کا میزائل دفاعی نظام غیر مؤثر ہوتا جا رہا ہے اور ایرانی میزائل حملے اس نظام کے لیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے تسلیم کیا کہ ایران کی جانب سے داغے جانے والے مختلف اقسام کے تیز رفتار میزائلوں کے باعث اسرائیلی دفاعی نظام کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق ان میزائلوں کی رفتار اس قدر زیادہ ہے کہ دفاعی نظام کو انہیں روکنے کے لیے درکار مناسب وقت نہیں مل پاتا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق اب دفاعی نظام محض 65 فیصد ایرانی میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ ماضی میں یہ شرح 90 فیصد تھی۔ حکام نے مزید بتایا کہ ایران کی جانب سے جدید اور تیز رفتار میزائلوں کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جنہیں ہدف تک پہنچنے میں صرف 6 سے 10 منٹ لگتے ہیں۔
حکام کے مطابق ایرانی میزائلوں میں ‘آخری مرحلے کی رہنمائی’ (Terminal Guidance) کی ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے، جس کی بدولت یہ میزائل درستگی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔