24 ذوالحجة / June 20

اسرائیلی فوج کا تہران میں حملوں کی تکمیل کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران کے قلب میں گزشتہ رات سے جاری حملوں کا سلسلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ فوج کے مطابق ان کارروائیوں میں تہران میں واقع میزائل پروڈکشن کی متعدد انڈسٹریل سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے دوران ایران میں درجنوں فوجی اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا، جن میں نیوکلیئر ویپنز پروجیکٹ کے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ ہیڈکوارٹرز بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق تہران پر ہونے والی ان کارروائیوں میں 60 سے زائد لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔