98
ملک بھر میں پری مون سون کا سلسلہ شروع، موسم خوشگوار ہونے کا امکان
ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں آئندہ دنوں کے دوران گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ نے پیشگوئی کی…
ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں آئندہ دنوں کے دوران گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جب کہ سندھ کے کئی مقامات پر بھی کل سے بارش کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پری مون سون سسٹم کراچی میں داخل ہوا تھا، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس دوران متعدد علاقوں میں بادل چھائے رہے اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا۔