98
"ایران اور اسرائیل کے تنازع پر عرب ممالک کی خاموشی، محض تماشائی بنے ہوئے ہیں””ایران اور اسرائیل کے تنازع پر عرب ممالک کی خاموشی، محض تماشائی بنے ہوئے ہیں”
ایران اور اسرائیل کی کشیدگی: عرب ممالک محتاط تماشائی بن گئ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کو عرب دنیا محتاط انداز میں دیکھ رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے بعد خطے کے کچھ ممالک، جو ماضی میں اسرائیل کے قریب سمجھے جاتے تھے، اب تنقید کی راہ…
ایران اور اسرائیل کی کشیدگی: عرب ممالک محتاط تماشائی بن گئ
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کو عرب دنیا محتاط انداز میں دیکھ رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے بعد خطے کے کچھ ممالک، جو ماضی میں اسرائیل کے قریب سمجھے جاتے تھے، اب تنقید کی راہ اپنا رہے ہیں، جبکہ ایران کی خطے میں مداخلت نے اس کے لیے ہمدردی کے امکانات کو بھی محدود کر دیا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایرانی سیکیورٹی نظام میں دراندازی اور اسے نقصان پہنچانے کی اطلاعات نے عرب دنیا میں حیرت پیدا کی ہے۔ اس صورتحال میں قطری میڈیا ایران کی حمایت میں نرم لہجہ اپنائے ہوئے ہے جبکہ سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی رپورٹنگ محتاط ہے۔
رپورٹ کے مطابق عرب سوشل میڈیا پر ایران اسرائیل کشیدگی کو اکثر تفریح یا دلچسپی کے موضوع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بی بی سی نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کی حمایت کے بغیر شام کی بشار الاسد حکومت ایک دہائی تک جنگ جاری نہیں رکھ سکتی تھی، جبکہ اسرائیل کا قریبی اتحادی مانا جانے والا متحدہ عرب امارات بھی اب اس کی بڑھتی ہوئی علاقائی طاقت کے حوالے سے تشویش کا شکار ہے۔