24 ذوالحجة / June 20

ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں مقیم بھارتی شہریوں کو فوری طور پر شہر چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران میں موجود چند بھارتی طلبہ کو موجودہ کشیدگی کے باعث حفاظتی اقدامات کے طور پر شہر سے منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق کچھ شہریوں کو ایران سے نکلنے کے لیے آرمینیا کی سرحد کے راستے سہولت فراہم کی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی شہری کسی صورت ایران کا سفر نہ کریں اور جو ایران میں موجود ہیں، وہ جلد از جلد ملک چھوڑ دیں۔