98
تل ابیب میں ایرانی میزائل حملہ، امریکی سفارتخانے کو معمولی نقصان پہنچا
ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ: تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کو معمولی نقصان، حیفا میں پاور پلانٹ متاثر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں امریکی سفارتخانے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت تمام امریکی اہلکار محفوظ رہے۔ غیر ملکی خبر رساں…
ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ: تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کو معمولی نقصان، حیفا میں پاور پلانٹ متاثر
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں امریکی سفارتخانے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت تمام امریکی اہلکار محفوظ رہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکی سفارتخانے کو آج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر میزائل حملہ کیا، جس میں 100 کے قریب میزائل داغے گئے۔ ان حملوں کے دوران تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اسرائیلی دفاعی نظام نے متعدد میزائل حملوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی، تاہم حیفا میں ایرانی میزائل حملے کے باعث پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
اتوار کی رات بھی ایران نے اسرائیل کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔ حیفا میں میزائل حملے کے سبب چار افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔