98
دین صرف عبادات تک محدود نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، علما کرام
اسلام آباد میں دینی تعلیمات کی روشنی میں نئی راہوں کے تعین پر مشاورتی اجلاس اسلام آباد (نمائندہ نور میڈیا ٹی وی ) — اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف)، جوائنٹ لرننگ انیشی ایٹو آن فیتھ اینڈ لوکل کمیونٹیز، اور “آلائنس فار ریتھنکنگ کوالیشن” (ARC) کے اشتراک سے اسلام آباد میں “دینی تعلیمات کی…
اسلام آباد میں دینی تعلیمات کی روشنی میں نئی راہوں کے تعین پر مشاورتی اجلاس
اسلام آباد (نمائندہ نور میڈیا ٹی وی ) — اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف)، جوائنٹ لرننگ انیشی ایٹو آن فیتھ اینڈ لوکل کمیونٹیز، اور “آلائنس فار ریتھنکنگ کوالیشن” (ARC) کے اشتراک سے اسلام آباد میں “دینی تعلیمات کی روشنی میں نئی راہوں کے تعین” کے موضوع پر ایک روزہ مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
یہ اجلاس 29 اپریل 2025 کو بینٹ ویسٹن ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما، مذہبی رہنما، سول سوسائٹی کے نمائندگان، اور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد دینی تعلیمات کی روشنی میں عصری مسائل کو سمجھنا، اور ان کے حل کے لیے متفقہ اور مثبت لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔
اجلاس میں شریک مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ مذہبی رہنما معاشرے میں نہ صرف روحانی رہنمائی فراہم کرتے ہیں بلکہ وہ بچوں کی صحت، تعلیم اور تحفظ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر ARC (Alliance for Rethinking Coalition) کے نمائندوں نے بتایا کہ ARC ایک نیا پلیٹ فارم ہے جو ملک بھر کے علما اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کو ایک جگہ جمع کر کے جدید فکری اور سماجی مسائل کے دینی حل تلاش کرنے کے لیے کام کرے گا۔ پلیٹ فارم کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی، امن، اور بچوں و نوجوانوں کے حقوق کے فروغ میں مذہبی طبقات کا فعال کردار یقینی بنانا ہے۔
اجلاس کے آخر میں شرکاء نے مشترکہ عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مثبت سماجی تبدیلی کے لیے دینی اقدار اور تعلیمات کو بروئے کار لائیں گے